Tổng quan اسلامی اخوت
اسلامی اصول و ضوابط اور ایمان کے بنیادی تقاضوں کے مطابق مسلم معاشرے میں ایم ان کی بنیاد پر اخوت کا قیام انتہائی ضروری ہے، اسی لئے تو اللہ تعالی نے فرمایا: إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ [الحجرات: 10] ''یقینا تمام مسلمان آپس میں بھا ئی ہیں جبکہ نبی ﷺ نے فرمایا: ''مسلمان مسلمان کا بھائی ہے''اخوت اور بھائی چارے کا یہ تقاضا ہے کہ ہم مسلمانوں کے لئے ہر اچھا قول و فعل ﷺ نے فرمایا: ''تم میں سے اس وقت تک کوئی بھی کامل ایمان والا نہیں ہوسکتا جب تک اپنے بھائی کیلئے وہی پسند ک رے جو اپنے لئے کرتا ہے''۔سچی اخوت دل کی گہرائی سے انسان کو دوسروں کیلئے بھلا ، فرمانِ باری تعالیٰ ہے: وَالَّذِينَ يُؤْذُونَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْ مِنَاتِ بِغَيْرِ مَا اكْتَسَبُوا فَقَدِ احْتَمَلُوا بُهْتَانًا وَإِثْ مًا مُبِينًا ''اور جو لوگ مومن مردوں اور عورتوں کو د کھ پہنچاتے ہیں تو انہوں نے بہتان اور صریح گناہ کا بار اٹھا لیا۔' ' [الأحزاب: 58]،اسی طرح آپ ﷺفرماتے ہیں کہ: ''مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ س ے دیگر مسلمان محفوظ رہیں۔'' زیر نظر کتاب''اسلامی اخوت'' عبد اللہ ناصح علوان کیی تصنیف ہے۔ یہ کتاب اسلامی اخوت کے موضوع پر اہم اورمفید کتاب ہے۔اس کتاب میں تمام مسائ ل ، فضائل اور اس کے مفید نتائج اور اخوت کی دینی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے اس ب ات کو واضح کیاہے کہ ملت اسلامیہ کےاتحاد اورخاندان اور معاشرے کی شیرازہ بند ی میں اسلامی اخوت کاعمل اور باہمی تعامل اسلام کا ایک بیش بہا تحفہ ہے۔(م۔ا).
Xem thêm