Tổng quan کامیاب تجارت کے سنہری اصول
اسلام میں جس طرح عبادات وفرائض میں زور دیاگیا ہے۔ اسی طرح اس دین نے کسبِ حلال اورطلب معاش کو بھی اہمیت دی ہے ۔ لہذاہرمسلمان کے لیے اپنے دنیوی واخروی تمام معاملات میں شرعی احکام اور دین ی تعلیمات کی پابندی از بس ضروری ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : َیا أَيُّه َا الَّذِينَ آمَنُوا ادْخُلُوا فِي السِّلْمِ كَافَّةً وَلَا تَتَّبِعُوا خُط ُوَاتِ الشَّيْطَانِ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُبِينٌ(سورۃ البقرۃ:208)' 'اے اہل ایمان اسلام میں پورے پورے داخل ہوجاؤ اور شیطان مت چلو ،یقیناً وہ تمہارا کھلا دشمن ہے ''۔کسی مسلمان کے لیے یہ جائز نہی کہ وہ ع بادات میں تو کتاب وسنت پر عمل پیرا ہو او رمعاملات او رمعاشرتی مسائل میں اپنی من مانی کرے او راپنے آپ کوشرعی پابندیوں سے آزاد تصور کرے ۔ ہمارے دین کی وسعت وجامعیت ہےکہ اس میں ہر طرح کے تعبدی امور اور ةاروباری ان میں معاشی زندگی کے مسائل او ران کے حل کو خصوصی اہمیت کے ساتھ بیان ڌ ا ہے ہر مسلمان بہ آسانی انہیں سمجھ کر ان پر عمل پیرا ہوسکتاہے ۔نبی کریم ﷺ مشغلہ تجارت تھا۔ امت مسلمہ کے لیے حضو ر ﷺ کی حیات طیبہ میں اسوہ حسنہ موجود ہے اورآپ کے ب یہ بات بلاخوفِ تردید کہی جاسکتی ہے کہ اکل حلال اور کسبِ معاش کاعمل آج دو زیر تبصرہ کتاب ’’ کامیاب تجارت کےسنہری اصول ‘‘ طارق اکیڈمی ،فیصل آباد مد یر جناب محمد سرور طارق کی مرتب شدہ ہے۔ یہ کتاب کاروباری اور تجارتی لوگوں کے لیےاسوہ رسول ﷺ کی روشنی می ایک یت نامہ ہے تاکہ لوگ تجارتی دنیا میں پائی جانے والی غلاظتوں اور خباثتوں سے بچ کر اچھی دنیا اوراچھی آخرت تعمیر کرسکیں ۔کیونکہ رسول اللہ ﷺکے بتائے ہوئے تجارت کےسنہری اصول رزق میں فراوانی اور برکت کے ضامن ہی نہیں بلکہ اس میں ترقی وکامیابی کے بڑے قیمتی راز ہیں ۔اللہ تعالی ٰ فاضل مصنف اور ناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے کاروباری حضرات کے لیے نفع بخش بنائے ۔(آمین)(م۔ا).
Xem thêm