Tổng quan تحقیق الجہاد مع ضمیمہ جات
اللہ عزوجل نے اپنے بندوں پر ایمان وعقیدہ کے بعد جو عبادتیں فرض فرمائی ہیں ان میں سے کچھ کا تعلق جسم اور مال دونوں سے ہے ‘ کچھ کا صرف جسم سے ہے او رکچھ کا صرف مال سے ۔ جہاد وہ عبادت ہے جس کا تعلق صرف جسم ومال دونوں سے ہے اور مال وجان انسانوں ک ی وہ محبوب چیز ہے جس کی تحصیل کے سلسلے میں عام طور سے انسان کسی حد پر پہن چ کر قناعت نہیں کرتا بلکہ مزید سے مزید حاصل کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتا ہے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ بہت سے خدا نا ترس لوگ مال کی خاطر جائز وناجائز کی بھی پرو ا نہیں کرتے اور اپنی جان کی حفاظت میں ہمہ وقت فکر مند رہتا ہے لییہی جان اللہ کی راہ میں پیش کرنا جہاد کہلاتا ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب میں جہاد ہی سے متعلق تفصیلات ذکر کی گئی ہیں۔ اس می مصنف نے ان تمام اعتراضات اور اتہامات کا ذکر کیا ہے جو مخالفین کی طرف س ے جہاد اسلامی اور رسالت مآبﷺ کی سیرت طیبہ پر مدلل او ر مسکت جوابات بھی نہایت اختصار اور جامعیت کے ساتھ دے دیئے گئے ہیں جن کی تفصیل کتاب اور ضمیمہ جات میں درج کی گئی ہے۔ اس کتاب میں بارہ باب بھی قائم کیے گئے ۔ اس کتاب کے مطالعے سے عوام کم وقت میں زیادہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں یہ کتاب’’ تحقیق الجہاد مع ضمیمہ جات ‘‘ مولوی چراغ علی کی مرتب کردہ ہے۔آپ تص دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف س کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آم) ین)( ح۔م۔ا ).
Xem thêm