Tổng quan عمرہ قدم بقدم
حج وعمرہ ایک ایسی عبادت ہے جو روئے زمین پرسوائے مکہ مکرمہ خانہ کعبہ کے کہیں اورادا نہیں ہو سکتی۔یہ عبادت جس کے ادا کرنے کا ایک مخصوص طریقہ ہے، مخصوص جگہ پر مخصوص لباس میں ادا کی جاتی ہے۔ عمرہ کو حج اصغر بھی کہتے ہیں۔حج مخصوص دنوں میں ادا کیا جا تا ہے لیکن عمرہ پورے سال میں کسی بھی وقت اداکیا جا سکتا ہے۔صرف عمرے کی ادائیگی اکثر علماءکےنزیک فرض یا واجب نہیں تاہم مستحب ہےمگر جب اس کا احرام باندھ لیا جائے توحج کی طرح اس کو پورا کرنا فرض ہوتا ہے ۔فرمان نبوی ﷺ کےمطابق ایک عمرہ دوسرے عمرہ کےدرمیانی گناہوں کاکفارہ ہےاور نبی کریم ﷺ نےفرمایا :''رمضان میں عمرہ کرنا میرے ساتھ حج کرنےکے برابر ہے''۔حج وعمرہ کے احکام ومسائل کے متعلق اب تک اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب طبع ہوچکی ہیں۔ زیر نظر کتاب''عمرہ قدم بقدم''مکتب توعیۃا الجالیات،سعودی عرب کی مرتب شدہ گرانقدر کتاب''العمرة خطوة ... خطوة'' کااردو ترجمہ ہے۔اس کتاب کی افادیت کے پیش نظر جناب ابوعدنان محمد طیب السلفی صاحب نے اسے ار اللہ تعالیٰ مرتبین ،مترجم وناشرین کی اس عمدہ کاو ش کوقبول فرمائے ۔ (آمی) ( م۔ا).
Xem thêm